مہر خبررساں ایجنسی نے قدس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جس وقت صیہونی وزیر اعظم خطاب کے لئے آئے اسی وقت کئی ممالک کے وفود احتجاجا ہال سے باہر نکل گئے اور ان میں سے بعض نے سیٹیاں بجائیں اور فلسطینی عوام کے خلاف نیتن یاہو کے جرائم پر احتجاج کیا، جس سے نیتن یاہو تلملا کر رہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وفد کے ارکان نیتن یاہو کی تقریر کے دوران احتجاجا جنرل اسمبلی ہال سے باہر چلے گئے۔
آپ کا تبصرہ